9 اگست 2013 - 19:30
البرادعی نے ہاتھ کھول کر نماز عید ادا کی+تصاویر

مصر کے عبوری نائب صدر نے عید فطر کی نماز شیعوں کے طریقے سے پاتھ کھول کر ادا کی۔

ابنا: براثا نیوز ایجنسی کے مطابق بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سابق سربراہ اور مصر میں عبوری حکومت کے نائب صدر محمد البرادعی نے جامعہ الازہر میں نماز عید فطر شیعوں کی طرح  ہاتھ کھول کر پڑھی، جس پر حاضرین نے ان سے سوال کیا کہ کیا آپ شیعہ ہو گئے ہیں؟ البرادعی نے جواب میں  کہا کہ میں عقیدہ کے لحاظ سے شیعہ ہوں اور شناخت کے لحاظ سے سنی ہوں۔مصر کے عبوری نائب صدر محمد البرادعی نے جامعہ الازہر میں جمعرات کو نماز عید فطر سنیوں کے ہمراہ شیعوں کی طرح ہاتھ کھول کر ادا کی۔ انھوں نے بعض حاضرین کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں عقیدہ کے لحاظ سے شیعہ ہوں اور شناخت کے لحاظ سے سنی ہوں اور اپنے عقیدہ کا انکار کرنے کی مجھے کوئی ضرورت نہیں ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲